مشتعل افراد کی جانب سے ان پر انڈے بھی پھینکے گئے۔ وہ لاہور ہائی کورٹ میں ترک کمپنی کے عہدیداروں کے خلاف مقدمے کی سماعت کے سلسلے میں پیش ہوئے تھے۔
واقعہ پر شہباز گل کا کہنا تھا کہ يہ اپنے کالے کرتوتوں کی سياہی پھينک رہے ہيں۔ ہم ايک تھپڑ کے جواب ميں 10 تھپڑ نہيں ماريں گے۔ ايک گالی کے جواب ميں 10 گالياں نہيں ديں گے۔
عدالت میں پیش ہونے سے قبل ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز گل نے بتایا تھا کہ وہ آج 2 بجے لاہور ہائی کورٹ میں معزز عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ انہیں صحافی دوستوں سے پتہ چلا کہ مسلم لیگ ن کے غنڈا گروپ نے میرے پر حملہ کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔
انہوں نے لکھا تھا کہ عمران خان کا سپاہی ہوں، عدالت آؤں گا، ڈرنے والا نہیں۔ سیاست کرنے پر یقین رکھتے ہیں طرح غنڈا گردی پر نہیں۔