یونیورسٹی آف لاہور وائرل ویڈیو: لڑکیوں کو پراپرٹی سمجھنا غلط ہے، فواد چوہدری

11:42 AM, 15 Mar, 2021

نیا دور
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا  ہے کہ  لڑکیوں کو پراپرٹی سمجھنا اسلام کے خلاف ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹر پر لاہور یونیورسٹی میں نوجوان جوڑے کا ایک دوسرے کو پروپوز کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مرضی سے شادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور اسلام مرضی کی شادی کی اجازت دیتا ہے۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ اسلام عورتوں کو جو حقوق دیتا ہے ان حقوق میں مرضی کی شادی مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔
فواد چوہدری نے یونیورسٹی انتظامیہ سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کرتےہوئے کہا کہ لڑکیوں کو پراپرٹی سمجھنا اسلام کے خلاف ہے۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری اسلامی شدت پسندی  اور مذہبی شدت پسندی کے خلاف مسلسل تنقید کرتے رہے ہیں۔

رویت ہلال کمیٹی کے سابق چئیرمین مفتی منیب الرحمان سے انکی گرمی سردی تو بار بار میڈیا کی زینیت بنتی رہی ہے۔

 
مزیدخبریں