تعلیم اور دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات: اہم سماجی مسائل زیر بحث آئے

07:01 PM, 15 Mar, 2021

نیا دور
تعلیم اور دیگر مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے لاہور کے مختلف سکولوں سے بچوں کے ایک وفد نے گورنر پنجاب جناب چوہدری محمد سرور صاحب سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران بچوں کے حقوق کے حوالے سے بات چیت کی۔مس عظمیٰ کاردار ایم پی اے اور چئیرپرسن جینڈر مین سٹریمنگ (ویمن ڈویلپمنٹ) سٹینڈنگ کمیٹی، صوبائی اسمبلی پنجاب نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

وفد نے گورنر صاحب کو بچوں کو ذہنی و جسمانی صحت کے مسائل، تعلیم، چھوٹی عمر کی شادی اور فلاح و بہبود جیسے مسائل سے آگاہ کیا۔ نوال حیدر جس کا تعلق ٹی این ایس بیکن ہاؤس اسکول،لاہور سے ہے اس نے بچوں کے حقوق کے حوالے سے پریزینٹیشن دی اور اسی حوالے سے تمام بچوں کی جانب سے گورنر صاحب کو ایک درخواست پیش- وفد کے باقی ممبران میں لائبہ سلمان، ابرِ رحمت، سیرین یوسف، آیت اسمی، مہک گل، انم اظہر اور سمیر حیدر شامل تھے۔

گورنر صاحب نے وفد میں شامل بچوں کو ان کی بچوں کے حقوق کے حوالے کی جانے والی کوششوں میں اپنی پوری حمایت کا یقین دلایا اور اس بات کو سراہا کہ پنجاب کے بچے خود آگے آ رہے ہیں اور اپنے حقوق اور بہتری کے لئیے کوشش کر رہے ہیں۔

 
مزیدخبریں