منیر اورکزئی صحتیابی کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے جہاں ان کی اچانک طبعیت بگڑ گئی۔ ڈپٹی سپیکر نے منیر اورکزئی کے لیے فوری ڈاکٹرز کو طلب کیا جب کہ اس دوران کئی ارکان اسمبلی نے ان کو سنبھالا۔ تاہم کچھ دیر بعد منیر اورکزئی کو پولی کلینک منتقل کر دیا گیا۔
منیر اورکزئی وہیل چیئر پر بیٹھ کر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔
خیال رہے کہ اپریل کے آخری ہفتے میں منیر خان اورکزئی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے منیر اوکزئی کے بیٹے اختر منیر نے والد میں کرونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ منیر خان اورکزئی ملاقات کے لیے آئے کسی متاثرہ شخص کی وجہ سے بیمار ہوئے۔
دوران علاج ایم این اے منیر اورکزئی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں وینٹی لیٹر پر بھی رہے تاہم بعدازاں ان کی طبیعت بہتر ہو گئی۔
منیر خان اورکزئی کرم ضلع سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی ہیں۔