لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک

مشترکہ آپریشن 36 گھنٹوں تک جاری رہا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس اور سکیورٹی فورسز پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا۔

10:40 AM, 15 May, 2024

غلام اکبر مروت

سیکورٹی فورسز اور پولیس کا وانڈہ ظریف وال سے شیخ بدین تک پہاڑی سلسلے میں مشترکہ آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک جبکہ تین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دہشتگردوں کی گرفتار کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برامد۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جمعہ کی شام 08 بجے مشترکہ آپریشن شروع کیا۔ 

 یہ آپریشن لکی مروت و ڈیرہ اسماعیل کے سرحدی پہاڑی سسلسلہ وانڈہ ظریف وال اور شیخ بدین کی پہاڑی سلسلہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا گیا۔

مشترکہ آپریشن 36 گھنٹوں تک جاری رہا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس اور سکیورٹی فورسز پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

آپریشن دو دن جاری رہا جس میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ تین دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔جن کی گرفتار کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

 واضح رہے کہ ہلاک دہشت گرد ،ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری ، بم دھماکوں اور پولیس پر حملوں میں لکی مروت پولیس اور سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھے۔

ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیمTTP  سے ہے جنکی شناخت کی جارہی ہے۔ ڈی پی او لکی مروت تیمور خان نے کہا ہے کہ لکی مروت میں کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں