'اداروں کو نئے اور ٹھوس شواہد مل گئے، عمران خان نہیں بچ سکتے'

ماجد نظامی کے مطابق راولپنڈی سازش کیس کی طرح 9 مئی کو بھی کچھ فوجی افسران، سیاست دانوں، دانشوروں، صحافیوں اور دیگر لوگوں نے مل کر فوج کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی، ہو سکتا ہے معاملات ایک مرتبہ پھر راولپنڈی سازش کیس ہی کی طرف جائیں۔

11:27 AM, 15 May, 2024

نیوز ڈیسک
Read more!

9 مئی کے ملزمان کو سزائیں اس لیے نہیں ہو سکیں کہ عدلیہ میں اڈیالہ کے قیدی کے لیے حمایت موجود ہے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ پراسیکیوشن بہت کمزور ہے۔ عمران خان کے خلاف اداروں کو کچھ نئے شواہد ملے ہیں جو ان کے خلاف کیسز کو مزید مضبوط بنا دیں گے۔ عمران خان اور ان کے وکلا کو بھی معلوم ہو چکا ہے کہ اب وہ بچ نہیں پائیں گے۔ یہ کہنا ہے سینئر صحافی اعجاز احمد کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں سپریم کورٹ رپورٹر حسنات ملک نے بتایا نیب ترامیم کیس میں عمران خان اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا پہلی بار آمنا سامنا ہو گا۔ چیف جسٹس نے پچھلے 6 ماہ میں ایک بھی فیصلے یا آبزرویشن میں موجودہ حکومت یا حالیہ سیٹ اپ کو ناراض نہیں کیا۔ نیب ترامیم کیس کا فیصلہ بھی عمران خان کے خلاف ہی آتا نظر آ رہا ہے کیونکہ سپریم کورٹ کا یہ بنچ نیب ترامیم کے حق میں ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور رپورٹس کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

ماجد نظامی کے مطابق پی ٹی آئی اس وقت شدید مشکل میں ہے اسی لیے 9 مئی سے متعلق کئی بیانیے ایک ساتھ چلا رہی ہے۔ راولپنڈی سازش کیس کی طرح 9 مئی کو بھی کچھ فوجی افسران، سیاست دانوں، دانشوروں، صحافیوں اور دیگر لوگوں نے مل کر فوج کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی، ہو سکتا ہے معاملات ایک مرتبہ پھر راولپنڈی سازش کیس ہی کی طرف جائیں۔

میزبان نادیہ نقی تھیں۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں