قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ ففٹی پلس سکورکا ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
منگل کے روز ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے آخری میچ میں بابر اعظم نے 42 بالوں پر 75 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ ففٹی پلس سکور کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
بابراعظم نے مختصر فارمیٹ میں مجموعی طور پر ففٹیز کی سنچری بنانے والے چوتھے بیٹر کے طور پر بھی اپنا نام درج کروالیا۔اس فہرست میں ڈیوڈ وارنر،کرس گیل اور ویرات کوہلی کے نام پہلے سے موجود ہیں۔
ویرات کوہلی نے109 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اننگز میں38 ففٹی پلس سکور کئے جبکہ بابر اعظم نے 110اننگز میں 39ویں مرتبہ ففٹی پلس سکور کیا۔ روہت شرما نے 34، محمد رضوان اور ڈیوڈ وارنر 27،27 ففٹیز بنائی ہیں۔
ویرات کوہلی نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں صرف ایک ففٹی کو سنچری میں تبدیل کیا جبکہ بابر اعظم یہ کارنامہ تین مرتبہ انجام دے چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں
علاوہ ازیں آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی20 میچ کے دوران بابراعظم نے 42 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف محض 17 اوورز میں حاصل کرکے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
اس میچ میں کپتان بابراعظم نے آئرش بالر بین وائٹ کے ایک اوور میں 25 رنز جس میں 4 چھکے بھی شامل تھے۔ وہ ایسا کرنے والے پہلے پاکستانی بلےباز بن گئے ہیں۔
اس سے قبل ایک اوورز میں پاکستان بیٹرز کی جانب سے 4 مواقعوں پر یہ کارنامہ سرانجام دیا گیا ہے۔
* بابراعظم بمقابلہ آئرلینڈ 2024 میں 25 رنز
* آصف علی بمقابلہ افغانستان 2021 میں 24 رنز
* عامر جمال بمقابلہ ہانگ کانگ 2023 میں 24 رنز
* خوشدل شاہ بمقابلہ ہانگ کانگ 2022 میں 24 رنز
* رضوان بمقابلہ نمیبیا 2021 میں 24 رنز
گزشتہ دنوں بابراعظم سب سے زیادہ 77 ٹی20میچز میں قیادت کرنے والے کپتان بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔