پاکستان اور امریکا کے درمیان دہشتگردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکا دہشتگرد گروپوں کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی متفق ہیں۔ اس بارے میں پاکستان کو مغربی سرحد پر تعاون کی فراہمی سمیت دیگر اقدامات پر غور کیا گیا۔ 

12:38 PM, 15 May, 2024

نیا دور

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ڈائیلاگ میں پاکستان اور امریکا نے دہشتگردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ 

ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اورامریکی حکام کے درمیان بات چیت میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے کمیونیکشن کو مزید بڑھانے پربات ہوئی۔ دونوں ممالک نے اس سلسلے میں باہمی رابطوں میں مزید تیزی لانے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکا دہشتگرد گروپوں کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی متفق ہیں۔ اس بارے میں پاکستان کو مغربی سرحد پر تعاون کی فراہمی سمیت دیگر اقدامات پر غور کیا گیا۔ 

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان سے پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملے پر سوال کیا گیا جس پر ویدانت پٹیل نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے سے متعلق پینٹاگون بتا سکتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ایران کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کرتے ہیں۔ تہران پر پابندیاں اب بھی موجود ہیں اور واشنگٹن اُن پر مسلسل عملدرآمد کرواتا رہے گا۔ 

ویدانت پٹیل نے مزید کہا کوئی بھی ادارہ یا کمپنی جو ایران کے ساتھ کاروباری معاہدے کرنا چاہتی ہے ۔ اُںہیں اس کے ممکنہ خطرات اور ممکنہ تجارتی پابندیوں کے حوالے سے آگاہ رہنا چاہیے۔

مزیدخبریں