اسلام آباد میں امن و ترقی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم نہیں کر سکتی۔ لوگوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کا کام نہیں ہے بلکہ یہ کام اداروں کا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنے کوششوں سے روزگار کے لیے ماحول بہتر کر سکتی ہے۔
خیال رہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے اپنے انتخابی منشور میں لاکھوں کی تعداد میں نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔