نواز شریف کے اشتہاری بیٹے اور بیٹی شورٹی بانڈ دینے کو تیار نہیں، فیصل واوڈا

02:33 PM, 15 Nov, 2019

نیا دور
وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سارے بھگوڑے سابق وزیراعظم کو وہاں لے جانا چاہتے ہیں جہاں ان کی لوٹی دولت موجود ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی کو احساس نہیں، کسی کا احساس ہے تو ایک مجرم کو ملک سے فرار کرانے کا ہے۔ نواز شریف کے بچے اگر اینڈمنی بانڈ نہیں دیتے تو ان کا حال بھی وہی ہوگا جو عام مجرموں کا ہوتا ہے۔

ہسپتال میں کتے کے کاٹنے سے زیر علاج بچے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کی حالت تشویشناک ہے، وہ اس کرب سے گزر رہا ہے جو دیکھ نہیں سکتے۔ میڈیا جب رات بھر چیخ رہا تھا تو بچے کی مدد کیلئے سندھ حکومت کا کوئی نمائندہ نہیں آیا۔ وفاق نے ڈیڑھ لاکھ ریبیز کی ویکسین بنائی جس میں سے سندھ حکومت نے ڈھائی ہزار خریدی ہے۔

فیصل واوڈا نے پیشکش کی کہ کتا مار مہم صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے، ہم مدد کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ہماری ذاتی دشمنی نہیں ہم عوامی مسائل کےحل کیلئے آئے ہیں۔ انا پرستی سائیڈ پر رکھیں اور عوام کا احساس کریں۔
مزیدخبریں