بھارتی کرکٹر امیت مشرا نے ورلڈ چیمپئن بننے پر آسٹریلیا کی بجائے نیوزی لینڈ کو مبارکباد دے ڈالی

11:17 AM, 15 Nov, 2021

نیا دور
بھارتی ٹیسٹ کرکٹر امیت مشرا جلد بازی میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو مبارکباد دینے میں غلطی کر بیٹھے۔

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں گزشتہ روز آسٹریلیا نے یک طرفہ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو باآسانی شکست دی جس کے بعد سوشل میڈیا پر کرکٹرزاور دیگر شخصیات نے کینگروز کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر 38 سالہ بھارتی ٹیسٹ کرکٹر امیت مشرا کچھ زیادہ ہی جلدی میں نظر آئے اور انہوں نے جلد بازی میں آسٹریلیا کی جگہ نیوزی لینڈ کو ٹویٹر پر مبارکباد دی۔



امیت مشرا کی اس غلطی پر جب سوشل میڈیا صارفین نے ان کا مذاق بنانا شروع کیا تو انہوں نے اپنی غلطی کو سدھارا لیکن اس وقت تک دیر ہوچکی تھی۔ سینئر لیگ سپنر نے 25 منٹ بعد اپنی ٹویٹ کو ڈیلیٹ کرکے دوبارہ ٹویٹ کرکے آسٹریلیا کو مبارکباد دی مگر اس وقت تک ان کی ٹویٹ کے سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکے تھے۔

https://twitter.com/MishiAmit/status/1459959374235910144
مزیدخبریں