' ثاقب نثار نے صحافی غریدہ فاروقی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رانا شمیم ٹھیک کہہ رہے ہیں، انہیں ایکسٹینشن دینا میرے اختیار میں نہیں تھا۔ میں نے ان سے متعلق ایکسٹینشن والی بات نہیں کی۔ میرا موقف غلط طرح سے پیش کیا گیا۔'
سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے کچھ ہی دیر پہلے بات ہوئی۔ انہیں پروگرام میں آ کر اپنا موقف دینے کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا وہ ٹی وی پر آ کر بات نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا ججز کو ٹی وی پر نہیں آنا چاہئیے۔ خود سے منسوب رانا شمیم کی ایکسٹینشن والی بات کی بھی انہوں نے تردید کر دی!!!!"
https://twitter.com/GFarooqi/status/1460230106425794568
غریدہ فاروقی نے مزید لکھا کہ " ثاقب نثار نے کہا رانا شمیم ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ انہیں ایکسٹینشن دینا میرے اختیار میں نہیں تھا۔ ثاقب نثار نے کہا میں نے ایکسٹینشن والی بات نہیں کی کہ میں نے دینی تھی۔ میرا موقف غلط quote کیا گیا۔"
https://twitter.com/GFarooqi/status/1460230524723732487
غریدہ فاروقی نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے میری گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ رانا شمیم نے اپنے دور میں کچھ ایسے فیصلے کیے تھے جو غیرقانونی تھے اور پاکستان کی territorial jurisdiction پر apply نہیں ہوتے تھے۔ سپریم کورٹ میں چیلنج ہوئے؛ میں نے ان فیصلوں کو suspend کر دیا۔ بعد میں ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے موقع پر پہلی بار رانا شمیم نے مجھ ( ثاقب نثار) سے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ مجھے ( رانا شمیم کو) ایکسٹینشن دے رہی تھی لیکن آپ ( ثاقب نثار) کیطرف سے observations اور فیصلوں کو suspend کیے جانے کی وجہ سے مجھے ( رانا شمیم کو) ایکسٹینشن نہیں مل سکی۔
https://twitter.com/GFarooqi/status/1460231804930039809
https://twitter.com/GFarooqi/status/1460232340794343427
غریدہ فاروقی نے مزید لکھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے آج گفتگو میں رانا شمیم کیساتھ گلگت بلتستان میں ہوئی ملاقات کی تصدیق کیلئے میں نے پوچھا تو انہوں نے تصدیق کی کہ بالکل یہ ملاقات ہوئی کیونکہ رانا شمیم کا گھر اور ریسٹ ہاؤس ساتھ ساتھ ہی ہیں، چائے بھی پی، دورہ نجی تھا؛ مگر باقی باتیں لغو ہیں۔
https://twitter.com/GFarooqi/status/1460242502779162625
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے آج گفتگو میں؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹس کے متعلق رائے لینا چاہی تو انہوں نے کہا مجھے اسکی خبر نہیں۔ میں نے تمام معاملے سے آگاہ کیا تو پھر بھی کہنے لگے مجھے اسکی خبر نہیں میں کچھ نہیں کہنا چاہتا۔
https://twitter.com/GFarooqi/status/1460242856321249283