بھارتی سنگھ دبلی پتلی ہو گئیں، مداح نئی تصاویر دیکھ کر دنگ رہ گئے

05:05 PM, 15 Nov, 2021

نیا دور
انڈیا کی مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ ناصرف اپنے مزاح بلکہ اپنے موٹاپے کی وجہ سے بھی بہت مشہور تھیں، تاہم اب انہوں نے اپنا وزن کم کرکے اپنے مداحوں حیران کردیا ہے۔

کامیڈین بھارتی سنگھ نے اپنا وزن اتنا کم کر لیا ہے کہ اب وہ بالی ووڈ اداکارہ لگنے لگی ہیں۔ ان کی تصاویر دیکھ کر مداح بھی دنگ رہ گئے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی تازہ تصاویر شیئر کی ہیں۔



انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان تصاویر میں وہ اپنے شوہر ہرش لمباچیا کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان تصاویر میں بھارتی سنگھ کو پہچاننا بہت مشکل ہے کیونکہ وہ ان تصویروں میں کافی دبلی پتلی لگ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی سنگھ کافی عرصے سے وزن کم کرنے کی کوشش کر رہی تھیں ، تاہم اب وہ اس کوشش میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ ان کے شوہر ہرش لمباچیا نے انھیں وزن کم کرنے کے سفر میں بہت سپورٹ کیا ہے۔



خیال رہے کہ بھارتی سنگھ نے اپنے کیریئر کا آغاز سونی ٹی وی کے مشہور شو ‘انڈین لافٹر چیلنج’ سے کیا۔ اس شو میں بھارتی کی کامیڈی کو بہت پسند کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

اس کے بعد وہ ایک کے بعد ایک شوز کرتی چلی گئیں۔ جس میں ‘کامیڈی سرکس’، ‘کامیڈی سرکس مہاسنگرم’، ‘کامیڈی سرکس کا جادو’، ‘کہانی کامیڈی سرکس کی’ اور ‘کامیڈی نائٹس’ بچاؤ جیسے شوز شامل ہیں۔

بھارتی سنگھ ایک اچھی کامیڈین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی ڈانسر بھی ہیں، اس کی جھلک ڈانسنگ پر مبنی ریئلٹی شو ‘جھلک دکھلا جا’ میں دیکھی گئی۔
مزیدخبریں