واٹس ایپ پر وائس چیٹ میں زیادہ افراد کو شامل کرنا ممکن

وائس چیٹ شروع ہوتے ہی صارفین میسیج میں موصول ہونے والے نوٹی فکیشن کے ببل کو کلک کرکے چیٹ کا حصہ بن سکیں گے جب کہ چیٹ کا حصہ نہ بننے کی خواہش رکھنے والے افراد کے پاس اسے رجیکٹ کرنے کا آپشن بھی ہوگا۔

12:38 PM, 15 Nov, 2023

میٹا کی زیر ملکیت دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے کچھ عرصہ قبل متعارف کرائے گئے وائس چیٹ کو مزید بہتر کرتے ہوئے اسے بڑے گروپس تک رسائی دے دی۔

ابتدائی طور پر واٹس ایپ نے وائس چیٹ کو آزمائشی بنیادوں پر چند ماہ قبل متعارف کرایا تھا۔ بعد ازاں اسے ایپلی کیشن کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن وائس چیٹ کو انتہائی کم گروپ صارفین کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا تھا۔

لیکن اب ایپلی کیشن نے اس کی استعداد بڑھاتے ہوئے وائس چیٹ گروپ کو 32 سے 128 ارکان کو شامل کرنے کا فیچر پیش کردیا۔

یعنی اب کوئی بھی صارف کسی بھی گروپ وائس چیٹ میں بیک وقت 32 سے 128 اکاؤنٹس کو شامل کر سکتا ہے۔

وائس چیٹنگ بالکل وائس کال کی طرح ہوتی ہے۔ یعنی صارفین اس میں پیغامات لکھنے کے بجائے آواز کی صورت میں بتائیں گے۔

تاہم یہ وائس کال سے مختلف بھی ہے۔ ایپلی کیشن انتطامیہ کے مطابق وائس چیٹ میں آواز بہتر اور صاف ہوتی ہے اور صارفین کو فون کو کال کی طرح پکڑنا نہیں پڑتا۔

 یہ وائس چیٹس خاموشی سے شروع ہوں گی اور گروپ میں ایک چیٹ ببل نظر آئے گا جس پر کلک کرکے آپ وائس چیٹ کا حصہ بن سکیں گے۔

وائس چیٹ کے دوران آپ گروپ کے ایسے افراد کو ٹیکسٹ میسج بھی بھیج سکیں گے جو کال کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اس فیچر کے تحت گروپ چیٹ پر ایک نیا وائس ویو فارم (waveform) آئیکون بنا نظر آئے گا۔

اس آئیکون پر کلک کرنے پر وائس چیٹ خودکار طور پر شروع ہو جائے گی جس کے لیے ایک مخصوص انٹرفیس مختص کیا جائے گا۔

وائس چیٹ میں نوٹی فکیشن موصول ہونے کے بعد بھی اگر کوئی فرد شامل نہیں ہونا چاہے تو اسے موصول شدہ سیشن چیٹ ختم ہوتے ہی بند ہوجائے گا یا پھر اس کا سیشن خودکار طور پر 60 منٹ بعد ختم ہوگا۔

وائس چیٹ شروع ہوتے ہی صارفین میسیج میں موصول ہونے والے نوٹی فکیشن کے ببل کو کلک کرکے چیٹ کا حصہ بن سکیں گے جب کہ چیٹ کا حصہ نہ بننے کی خواہش رکھنے والے افراد کے پاس اسے رجیکٹ کرنے کا آپشن بھی ہوگا۔

مزیدخبریں