ورلڈکپ سیمی فائنل،  بھارتی بورڈ نے اپنی ٹیم کو کامیاب کروانے کے لیے پچ تبدیل کر ڈالی

بھارتی بورڈ نے ورلڈ کپ میں 2 بار استعمال ہونے والی پِچ کو ایک بار پھر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت نے سپنرز  کے لیے سازگار پِچ کا انتخاب کیا تاکہ ان کے سپنرز  کو مدد مل سکے۔ ورلڈکپ فائنل کیلئے بھی ایسی ہی اطلاعات ہیں کہ بھارتی بورڈ نے احمد آباد کی پچ کو بھی بدلنے کی ہدایت کی ہےتاکہ بھارتی ٹیم کی کامیابی کے امکانات بڑھ سکیں۔

01:17 PM, 15 Nov, 2023

ذیشان نواز

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ کی پِچ تبدیل کردی تاکہ ان کی اپنی ٹیم کی کامیابی یقینی ہو سکے۔

کرکٹ ورلڈ کپ ایک حیرت انگیز تنازع میں پھنس گیا ہے۔بھارتی بورڈ نے آج ممبئی میں ہونے والے نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے قبل ہی پچ آئی سی سی کی اجازت کے بغیر تبدیل کی۔ 

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آج کھیلے جانے والے سیمی فائنل کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی اجازت بغیر پچ کو ہی تبدیل کروا دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق بھارتی بورڈ نے ورلڈ کپ میں 2 بار استعمال ہونے والی پِچ کو ایک بار پھر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت نے سپنرز  کے لیے سازگار پِچ کا انتخاب کیا تاکہ ان کے سپنرز  کو مدد مل سکے۔ ورلڈکپ فائنل کیلئے بھی ایسی ہی اطلاعات ہیں کہ بھارتی بورڈ نے احمد آباد کی پچ کو بھی بدلنے کی ہدایت کی ہےتاکہ بھارتی ٹیم کی کامیابی کے امکانات بڑھ سکیں۔

آئی سی سی ایونٹس میں پچز گورننگ باڈی کے کنسلٹنٹ اینڈی ایٹکنسن کی نگرانی میں تیار کی جاتی ہیں جو ہوم بورڈ کے ساتھ پیشگی رضامندی ظاہر کرتے ہیں۔ میگا ایونٹ کیلئے طے شدہ معاہدے کے مطابق ہر سٹیڈیم میں مختلف پچز پر نمبر لگائے جاتے ہیں تاکہ نئی تیار کردہ پچ پر میچ کھیلا جاسکے۔

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا کہ ٹورنامنٹ اپنے عروج پر پہنچنے کے ساتھ ہی اس معاہدے کو نظر انداز کر دیا گیا ہے اور سیمی فائنل ایک ایسی پچ پر کھیلا جائے گا جو پہلے ہی دو بار استعمال کی جا چکی ہے جس سے ممکنہ طور پر بھارت کے عالمی معیار کے سپنرز کو مدد ملے گی کیونکہ وہ 2011 کے بعد پہلی بار 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنا چاہتے ہیں۔

ممبئی  کے وانکھڈے کرکٹ سٹیڈیم میں سیمی فائنل میچ 7 نمبر پچ پر میچ شیڈول تھا جس پر پہلے سے کوئی میچ نہیں ہوا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ منگل کو بی سی سی آئی اور آئی سی سی کے 50 سے زائد عہدیداروں کے ایک گروپ کو ایک واٹس ایپ پیغام جاری کیا گیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ پہلا سیمی فائنل پچ نمبر 6 پر منتقل کردیا گیا جس پر پہلے ہی انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے علاوہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جا چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیمی فائنل کیلئے مختص پچ استعمال نہیں کی جارہی بلکہ یہ میچ اس 6 نمبر پچ پر ہورہا ہے جس پر پہلے ہی 2 میچز کھیلے جاچکے ہیں اور یہ پچ بھارتی سپنرز  کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پہلے سے طے شدہ پچ نمبر 6 پر کھیلا گیا تھا لیکن اگلے تین میچوں میں سے کوئی بھی شیڈول کے مطابق نہیں تھا اور ایٹکنسن نے آئی سی سی کو ایک ای میل میں کہا تھا کہ یہ تبدیلیاں مناسب نوٹس یا پیشگی انتباہ کے بغی کی گئی ہیں۔

یہ معاملہ اس وجہ سے پیچیدہ تھا کہ انہیں آئی سی سی کے سینئر ایونٹس منیجر نے وینیو پر بتایا کہ 14 اکتوبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ شیڈول کے مطابق پچ نمبر 7 پر ہوا تھا جب کہ وہ دراصل پچ نمبر 5 تھی۔

ڈیلی میل کے مطابق ایٹکنسن نے سفارش کی کہ فائنل بھی پچ نمبر 5 پر کھیلا جائے جسے صرف ایک بار استعمال کیا گیا ہے حالانکہ انہیں پچھلے ہفتے معلوم ہوا کہ دو بار استعمال ہونے والی پچ نمبر 6 کو منظوری مل سکتی ہے جس سے بھارتی سپنرز دوبارہ میدان میں آسکتے ہیں۔

مزیدخبریں