لوگ باہر سے پاکستان نوکریاں لینے آ رہے ہیں یا باہر جا رہے ہیں؟

03:34 PM, 15 Oct, 2019

نیا دور
الیکشن سے پہلےعمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں باہرسےلوگ نوکریاں کرنے پاکستان آئیں گے۔

پھرحکومت میں آنے کے بعد اسد عمر نے کہا دنیا بھرسے لوگ آرہے ہیں تاہم اب وزیرخزانہ حفیظ شیخ نے گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ لوگوں کے نوکریوں کیلئے پاکستان سے باہر جانے کا کریڈٹ اپنی حکومت کو دے دیا ہے۔ اس حوالے سے جیو نیوز کے اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں تحریک انصآف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کے بیانات دکھائے۔

https://twitter.com/shazbkhanzdaGEO/status/1183824929868959744?s=20

شاہزیب خانزادہ کی ٹویٹ پر سوشل میڈیا صآرفین نےبھی ردعمل میں حکومتی عہدے داروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

https://twitter.com/DrSalahudDin12/status/1183850064852275200?s=20

 

https://twitter.com/MianAzeemPmln/status/1183826501273313280?s=20

https://twitter.com/bakhtrawandir45/status/1183826427852013568?s=20

دوسری جانب اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اِس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے لیکن لوگوں کے ذہنوں میں ڈالنا بہت ضروری ہے کہ نوکریوں کیلئے حکومت کی طرف نہیں دیکھا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ حکومت کی طرف نوکریوں کیلئے دیکھنا شروع کردیں تو معیشت کا فریم ورک بیٹھ جائے گا، یہ 70 کی دہائی کی سوچ تھی کہ نوکریوں کیلئے حکومت کی طرف دیکھا جائے، اب نجی شعبہ نوکریاں دیتا ہے۔


وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے، نوکریاں حکومت نہیں پرائیوٹ سیکٹر دیتا ہے، حکومت نے ماحول پیدا کرنا ہے جہاں نوکریاں ہوں، یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکری ڈھونڈے۔


بعدازاں وفاقی وزیر فواد چوہدری کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ حیران ہوں، ہر بیان کو کیسے سیاق و سباق کے بغیر سرخی بنا دیا جاتا ہے، میں نے کہا تھاکہ نوکریاں حکومت نہیں پرائیوٹ سیکٹر دیتا ہے، حکومت نے ماحول پیدا کرنا ہے جہاں نوکریاں ہوں، یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکری تلاش کرے۔


یاد رہے کہ موجودہ وزیراعظم عمران خان نے انتخابی جلسوں میں ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر بناکر دینے کا اعلان کیا تھا اور یہ تحریک انصاف کے منشور میں بھی شامل تھا۔


کئی وفاقی وزراء بھی ٹی وی پروگرامز میں ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے اعلان پر عمل درآمد سے متعلق بات کرچکے ہیں۔


 
مزیدخبریں