'بھائی جان ہم کہیں نہیں جا رہے، ہم پکے 5 سال کے لیئے آئے ہیں'

11:58 AM, 15 Oct, 2020

نیا دور


لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 31 دسمبر سے پہلے جھاڑو پھرے گی، کوئی کہہ رہا ہے ہم دسمبر میں جارہے ہیں اور کوئی جنوری کا کہہ رہا ہے، بھائی جان ہم کہیں نہیں جارہے، ہم پکے 5 سال کیلئے آئے ہیں۔


وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان کرپٹ لیڈر کے خلاف جہاد کر رہا ہے، 31 دسمبر سے پہلے میم سے شین کے 8 سے 15 آدمی نکلیں گے، 8 سے 15 آدمی اپوزیشن کو چھوڑ جائیں گے۔


شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے نواز شریف بے نظیر کو سکیورٹی رسک کہتے تھے، آصف زرداری بہت پروفیشنل ہیں، انہیں معلوم ہے جیل، اسپتال اور گھر کب جانا ہے، بلاول کل لاہور آئے شوق سے آئے، وہ سندھ سے حکومت ختم نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے عالمی سازش ہو رہی ہے.
مزیدخبریں