جادو، جنات اور ٹونے ٹوٹکوں میں پھنسے رہنا کمزوری ایمان ہے، اسحاق ڈار

08:17 PM, 15 Oct, 2021

نیا دور
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قران پاک میں واضح حکم دیا گیا ہے کہ ہم بطور مسلمان جادو کرانے یا کرنے والوں میں شامل نہ ہوں۔

لندن میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جادو، جنات اور ٹونے ٹوٹکوں میں پھنسے رہنا بدقسمتی اور کمزوری ایمان ہے، بعض علمائے کرام اس پر کفر تک کا فتویٰ بھی دیتے ہیں۔ ہمارے نبی ﷺ نے مسلمانوں کو جادو سے سختی سے اجتناب کرنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز بھی ایک پریس کانفرنس میں کہہ چکی ہیں کہ جادو ٹونوں کی بنیاد پر وزیراعظم فیصلے کرتے ہیں۔ ان کا اشارہ یقیناً خاتونِ اول کی جانب تھا۔

جواباً وزیراعظم کے ہم نام اینکر عمران خان نے ایک ولاگ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کسی خواجہ سرا کے پاس جاتی ہیں اور وہ انہیں جادو کے توڑ کے مشورے دیتی ہیں جن میں سے ایک توڑ وہ سٹیل کا گلاس بھی ہے جو اکثر مریم نواز ہاتھ میں تھامے دکھائی دیتی ہیں۔



اگر ان تمام باتوں پر یقین کر لیا جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ملک اکیسویں نہیں، اب تک جدید دنیا سے ڈھائی، تین سو سال پیچھے ہی ہے۔

دھیان رہے کہ جہاں ایک طرف وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان آئی ایس آئی کے سربراہ کو لگانے کا تنازعہ جاری ہے، وہیں ایسی بے سروپا خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں جنہیں دیکھتے ہوئے افسوس ہوتا ہے کہ یہ ملک کس قسم کی افواہوں میں گھر گیا ہے۔

گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان کی جانب سے ایک دعویٰ سامنے آیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسلام آباد میں بے یقینی کی صورتحال کس نہج کو پہنچ چکی ہے کہ لوگ اب ان باتوں کو بھی اہمیت دے رہے ہیں۔

https://twitter.com/BIT0420/status/1448679807730995203?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1448679807730995203%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2F69557%2F

دنیا نیوز پر پروگرام آن دا فرنٹ میں میزبان کامران شاہد سے بات کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا تھا کہ شنید ہے کہ کالے چغوں میں کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں جو ایک پتلے کو سوئیاں چبھو رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی ریاست ہے اور یہاں اس قسم کی خبریں چل رہی ہیں۔
مزیدخبریں