پولیس کی موٹر وے ریپ کے بعد گھر گھر تلاشی: جائے وقوعہ کے قریب کرول گھاٹی کے مکین گھروں کو تالے لگا گئے

11:57 AM, 15 Sep, 2020

نیا دور

موٹروے زیادتی کیس کے واقعے کے قریب کرول گھاٹی گاؤں واقع ہے جہاں بنی خانہ بدوشوں کی بستی کے کئی گھروں کو تالے لگے ہیں اور  لوگ پولیس کے خوف سے فرار ہو گئے ہیں۔


خاتون زیادتی کیس کے سلسلے میں پولیس نے اس بستی سے درجنوں افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا۔ پولیس کے ڈر سے اس بستی کے اکثر رہائشی اپنے بچوں اور سامان کو وہیں چھوڑ کر غائب ہو گئے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ پورے علاقے میں جانچ پڑتال جاری ہے اور جو لوگ اپنے گھر بند کرکے جاچکے ہیں ان کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، جو بھی جرائم میں ملوث پائے گئے انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

 
مزیدخبریں