دوست مزاری نے کہا کہ آئینی و قانونی تقاضہ ہرصورت پورا کریں گے، حملہ پلاننگ کےتحت کرایا گیا۔
دوست محمد مزاری نے کہا کہ جو لوگ ملک میں مارشل لاء لگوانا چاہتے ہیں ان کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حملے کرنے والوں کےخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل پی ٹی آئی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر حملہ کر دیا، ان کو لوٹے اور تھپڑ مارے، بال نوچے۔
پی ٹی آئی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کا گھیراؤ کر لیا، اس صورتِ حال کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری سیکیورٹی کے ساتھ واپس اپنے دفتر چلے گئے۔
پی ٹی آئی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کے ڈائس پر لوٹے رکھ دیے