عمران خان اداروں کیساتھ نہ بگاڑیں، دوبارہ اقتدار میں نہیں آ سکیں گے: سہیل وڑائچ

11:53 AM, 16 Apr, 2022

نیا دور
سینئر تجزیہ کار اور صحافی سہیل وڑائچ نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اداروں کیساتھ اپنے تعلقات نہ بگاڑیں کیونکہ اگر انہوں نے یہی رویہ اختیار کئے رکھا تو ان کا اقتدار میں آنا مشکل ہو جائے گا۔

یہ بات انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ''آج شاہزیب خانزادہ میں'' گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تو چاہتے ہیں کہ چھ ماہ میں الیکشن ہو جائیں، وہ جلدی سے جلدی دوبارہ اقتدار کی منزل کو پالیں، وہ اپنے بنائیے پر پکے ہوتے جائیں گے اور ریاست کے بنایئے سے دور ہوتے جائیں گے،جو ان کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔

میزبان نے سوال کیا کہ کیا عمران خان حکومت پوری کرنے دینگے انہیں یا کرپائیں گے یہ لوگ؟ سہیل وڑائچ نے کہا کہ مشکلات تو ڈالیں گے، استعفے دے کر بھی بحران پیدا کیا، وہ جلسے جلوس سے کوشش کرینگے کہ ہر صورت بحرانی صورت رہے،راستے میں رکاوٹ کھڑی کرینگے،لیکن یہ ہی تو تدبر اور گورنس کی بات ہے کہ وہ ان رکاوٹوں کے بعد بھی حکومت چلائیں،خاص کر معیشت اور گورنس کو ٹھیک کریں،پھر تو چلا لیں گے۔

سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ جن اداروں کی وجہ سے عمران خان ساڑھے تین سال اتنی طاقت اور اتنی آسانی کے ساتھ حکومت کرتے رہے،شاید پھر وہ دوبارہ اقتدار میں نہ آسکیں گے اگر انہوں نے یہ روش اپنالی تو۔

سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان تیزی سے اداروں کے ساتھ تعلقات بگاڑ رہے ہیں ، عمران نے اداروں کو اپنے خلاف کر لیا تو اچھی حکمت عملی نہیں ہوگی انکے کیلئے اگلے الیکشن کیلئے اچھا نہیں ہوگا، عمران خان انہیں حکومت نہیں کرنے دیں گے،استعفے دے کے بھی بحران بنا دیا۔


سہیل وڑائچ نے بتایا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے اپوزیشن کو اپنے پیغامات پہنچانے کا کہا،انہوں نے عمران خان کی یہ خواہش بھی پوری کی اور ان کے آپشنز بھی بتائے،یہ الگ بات ہے اپوزیشن نے یہ شرائط نہیں مانے، بنیادی بات یہ ہے کہ اگر عمران خان نے اداروں کو اپنے خلاف کرلیا تو یہ کوئی بہتر حکمت عملی نہیں ہوگی۔

سہیل وڑائچ نے کہا کہ پہلے سپریم کورٹ کا کوئی فیصلہ عمران خان کے خلاف نہیں آیا تھا، یہ پہلا فیصلہ آیا وہ بھی اس وقت جب قومی اسمبلی میں ڈیڈ لاک ہوگیا، اور اس ڈیڈ لاک میں سپریم کورٹ کے پاس بھی کوئی راستہ نہیں تھا، سوائے فیصلے کے، اسی طرح اگر اسٹیبلشمنٹ بھی اگر نیوٹرل رہی اور کوشش کی کے سارے سیاسی تنازع میں کسی ایک جماعت کی طرف جھکاؤ نہ رہے۔

سینیر تجزیہ کار سہیل وڑائچ سے سوال کیا گیا کہ عمران خان فوج کی بھی نفی کررہے ہیں، کیا عمران خان درست سمت میں جارہے ہیں، جس پر سہیل وڑائچ نے جواب دیا کہ عوام کی ہمدردی کے حوالے سے عمران خان صحیح سمت میں جارہے ہیں، پاکستان تیسری دنیا کا ایک ملک ہے اس وقت اداروں کے ساتھ آپ تعلقات اگر بگاڑیں گے ،جس طرح عمران خان تیزی سے بگاڑ رہے ہیں۔

 
مزیدخبریں