پرویز اشرف سپیکر | حمزہ بمقابلہ پرویز الٰہی | جمائما کے گھر کے باہر PMLN کا احتجاج | توشہ خانہ

02:38 PM, 16 Apr, 2022

نیا دور

پی ٹی آئی کے بہت سے ممبران پارلیمنٹ استعفوں کے فیصلے سے خوش نہیں ہیں کیونکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جب یہ فیصلہ کیا جا رہا تھا تو اس وقت بھی اس اقدام کی بھرپور مخالفت کی گئی تھی۔ حتیٰ کہ شاہ محمود قریشی نے خود کہا تھا کہ 95 فیصد اراکین نے استعفے دینے کی مخالفت کی تھی، احمد بلال محبوب



 



خبریں ہیں کہ عمران خان کو تحفے میں دی گئی گھڑی واپس سعودی عرب کے ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کے پاس پہنچ چکی ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ملک وقوم کیلئے کتنی شرمندگی کی بات ہے، ضیغم خان



 



عمران خان کو کوئی تحفہ دیا گیا تھا تو اس کی عزت افزائی یہ تھی کہ اسے میوزیم میں رکھا جاتا جبکہ اسی مالیت کا ایک تحفہ خصوصی طور پر بنوا کر سعودی پرنس کو واپس کرنا چاہیے تھا۔ بجائے اس کے کہ اتنی بڑی مالیت کی چیز وزیراعظم صاحب صرف 10 لاکھ روپے میں خریدیں اور مارکیٹ میں جا کر بیچ دیں، ضیغم خان

مزیدخبریں