ہم نیوز کے پروگرام ''پاکستان ٹو نائٹ'' میں گفتگو میں کال علی آغا کا کہنا تھا کہ عمران خان تو شاید بچ جائیں لیکن پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نہیں بچیں گے۔ ان میں سے تو کئی رہنمائوں نے کچھ بھی قیمت ادا نہیں کی اور مہنگے تحفے گھر لے گئے۔
اس کا جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے تحفوں کو خریدنا جرم نہیں، لیکن اس کو فروخت کرنا جرم ہے۔ توشہ خانہ سے ادائیگی کے بعد تحفہ لینا جرم نہیں تحفہ لیے کر بیچ دینا جرم ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ عمران خان نے توشہ خانے سے تحائف لے کر بیرون ملک فروخت کئے ہیں۔
https://twitter.com/geonews_urdu/status/1514882680680239105?s=20&t=CudjTGXaePsCXL6UkWErGA
وزیراعظم نے بیچے گئے تحائف کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے یہ تحائف 14 کروڑ روپے میں دبئی میں فروخت کیے، قیمتی تحائف میں ڈائمنڈ جیولری، بریسلٹ، گھڑیاں اور سیٹ شامل ہیں۔
https://twitter.com/Aadiiroy2/status/1514951717317750793?s=20&t=CudjTGXaePsCXL6UkWErGA
ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ توشہ خانہ کی مکمل تحقیقات ہوں گی، گولڈ پلیٹڈ کلاشنکوف بھی غائب ہے،کہا گیا گھڑی تحفے میں ملی اور ہم نے بیچ دی تو کیا ہوا، یہ لوگ ملک کے اثاثے بیچنے میں ملوث ہیں، آپ کو گھڑی، کفلنک اور انگوٹھیاں ملیں اور یہ تمام چیزیں 14 کروڑ مالیت کی تھیں لیکن 2 کروڑ روپے جمع کرائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ کفلنک، گھڑی اور انگوٹھی انہوں نے 18 کروڑ روپے میں فروخت کیں۔ توشہ خانہ کی تمام تفصیلات آئیں گی اس کی تحقیقات ہوں گی۔ کرائے کے ترجمان واپسی کے لیے عدالتوں سے رجوع کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1514916400879521795?s=20&t=CudjTGXaePsCXL6UkWErGA
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اصل کہانی یہ ہے کہ عمران خان نے گھڑی اور ہار کتنے میں حکومت سے خریدے اور کتنے میں فروخت کر دیے؟
مریم نواز کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ وہ تحائف خریدنے کیلئے عمران خان کے پاس پیسے کہاں سے آئے؟ وزیراعظم کی تنخواہ کے علاوہ عمران خان کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں تھا۔