ضمنی انتخابات کے لیےالیکشن کمیشن نے لاہورکے حلقوں کی پولنگ سکیم جاری کر دی

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 119میں کل رجسٹرڈ ووٹرز۔ کی تعداد5 لاکھ 30 ہزار 167 ہے۔ دو لاکھ 48 ہزار 581 خواتین جبکہ دو لاکھ 81 ہزار 586 مرد ووٹرز ہیں۔ این اے 119میں مجموعی طور پر 338 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

12:32 PM, 16 Apr, 2024

نیا دور

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نےضمنی انتخابات 2024  کیلئےلاہور کے قومی اسمبلی کے ایک اور پنجاب اسمبلی کے چار حلقوں کیلئے پولنگ سکیم جاری کردی۔
الیکشن کمیشن کےمطابق این اے 119میں کل رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد5 لاکھ 30 ہزار 167 ہے۔ دو لاکھ 48 ہزار 581 خواتین جبکہ دو لاکھ 81 ہزار 586 مرد ووٹرز ہیں۔
این اے 119میں مجموعی طورپر 338 پولنگ سٹیشنزقائم کیےگئےہیں۔ پی پی 147 میں کل ووٹرز 3 لاکھ 74 ہزار847 ہے۔ ایک لاکھ 73 ہزار172 خواتین جبکہ دو لاکھ ایک ہزار  680 مردووٹرز کی تعداد ہے۔
پی پی 147 میں مجموعی طور پر 232 پولنگ سٹیشنزہوں گے۔ پی پی 149 میں کل ووٹرزکی تعداد تین لاکھ 45 ہزار448 ہے۔ ایک لاکھ 64 ہزار569خواتین جبکہ ایک لاکھ 80 ہزار 879 مرد ووٹرز کی تعداد ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

 پی پی 149 میں 2 سو 18 پولنگ سٹیشنز قائم ہوں گے۔ پی پی 158 میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار پانچ سو سولہ ہے۔  82 ہزار سات سو 98 خواتین جبکہ ایک لاکھ دو ہزار آٹھ سو 18مرد ووٹرزکی تعداد ہے،پی پی 158 میں مجموعی طور پر116پولنگ سٹیشنز قائم ہوں گے۔
پی پی 164 میں کل ووٹرزکی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار تین سو 95 ہے۔ 63 ہزار 57 خواتین جبکہ 80 ہزار 3سو 38 مرد ووٹرزکی تعداد ہے۔ پی پی164میں کل97پولنگ سٹیشنزقائم کیے جائیں گے۔
دوسری جانب کی جانب سے ملک کے ووٹرز کا نیا ڈیٹا جاری کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 1 لاکھ 36 ہزار 311 ہو گئی ہے، ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 43 ہزار 472  جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 216، بلوچستان میں 54 لاکھ 39 ہزار 666، خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ 21 لاکھ 83 ہزار168 اور پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 40 لاکھ 93 ہزار 290 ہے۔
اسی طرح سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار 971 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 8 فروری کے انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 تھی۔

مزیدخبریں