بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی چندرا شیکھر نے خودکشی کرلی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چندراشیکھر نے پنکھے سے لٹک کر اپنی جان دی۔
سابق بھارتی اوپنرکی اہلیہ سومعیہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ چندرا شیکھر کرکٹ کے کاروبار میں خسارے کی وجہ سے پریشان رہتے تھے۔
بھارتی کرکٹرز نے ساتھی کھلاڑی کی اچانک موت پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔
ایک سینئر پولیس آفیسر کے مطابق چندرا شیکھر کی خودکشی کی بظاہر وجہ مالی خسارہ معلوم ہوتی ہے، تاہم مقتول کے پاس سے خودکشی کی کوئی آخری تحریر برآمد نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ چندرا شیکھر نے بھارت کی طرف سے 7ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں حصہ لیا تھا جب کہ وہ تامل ناڈو پریمیئر لیگ ٹیم کے مالک اور کرکٹ اکیڈمی بھی چلاتے تھے۔