تفصیلات کے مطابق افغانستان میں کشیدہ حالات کے بعد افغان کرنسی کے ریٹ گر گئے، ایک ہفتے کے دوران افغان کرنسی کی ویلیو 25 فیصد نیچے گر گئی، افغان کرنسی کی خرید و فروخت بند ہونے سے تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کوئٹہ کے قندھاری بازار میں موجود منی ایکسچینجر کی دکانوں میں افغان کرنسی کی خرید و فروخت بند ہو گئی، منی ایکسچینجرز کے مطابق ایک ہفتہ قبل افغان کرنسی کی خرید و فروخت اپنے ریٹ پر جاری تھی لیکن ایک ہفتے کے دوران ریٹ 25 فیصد گر گئے ہیں جس کی وجہ سے افغان کرنسی کی خرید و فروخت بند ہے۔
منی ایکسچینج کی دکانوں پر افغان کرنسی بیچنے والے موجود ہیں لیکن وہ افغان کرنسی خرید نہیں رہے جس کی وجہ سے تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
طالبان سے قبل ایک افغان کرنسی کی قدر 2 روپے 40 پیسے کی تھی، جو اب ڈیڑھ روپے ہوگئی ہے۔ صدر کرنسی ایکسچینج نے کہا کہ جو کرنسی لے رہا ہے وہ من مانے داموں خرید و فروخت کررہا ہے۔
حاجی گلاب نے کہا کہ حالات ایسے رہے تو افغانی کرنسی مزید گرے گی۔ پشاور میں صدر کرنسی ایکسچینج حاجی گلاب کا کہنا ہے کہ زیادہ تر لوگ افغان کرنسی نہیں خرید رہے