عارف نقوی کا جہاز عمران خان کیلئے استعمال ہوتا تھا: فوزیہ قصوری

11:01 AM, 16 Aug, 2022

نیا دور
تحریک انصاف کی بانی رکن فوزیہ قصوری نے ایک بار پھر پارٹی فنڈنگ پر گفتگو کی جس دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ عارف نقوی کا جہاز عمران خان کے لیے استعمال ہوتا تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ قصوری نے کہا کہ ’میں کبھی عمران خان کی عارف نقوی کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں شریک نہیں ہوئی لیکن ہمیں پتا تھا کہ عارف نقوی کا جہاز عمران خان کے لیے استعمال ہوتا تھا، عمران خان کی ان سے میٹنگز بھی ہوئیں‘۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہر ملک سے کئی دوست تھے لیکن غیر ملکیوں سے پیسے جمع کرنا کوئی غلط کام نہیں تھا۔

https://twitter.com/A_mutalib_bhati/status/1559249931386470401

انہوں نے کہا کہ ’میں نے سنا تھا عمران خان کے دبئی جانے کے لیے عارف نقوی کا جہاز استعمال ہوا، میں عارف نقوی کو ذاتی طور پر نہیں جانتی لیکن بہت سے لوگ جانتے ہیں کہ وہ جو کام کررہے تھے وہ بہت ہائی پروفائل کام تھا، وہ امپیکٹ انویسمنٹ کے نام سے باہر کے ملکوں سے چندہ اکٹھا کررہے تھے جسے انہوں نے کچھ ایسے ممالک جہاں صحت کی ضرورت تھیں وہاں خرچ کرنا تھا مگر اس کے بجائے انہوں نے ان پیسوں سے اپنے بہت سے دوستوں کی مدد کی، ان کو نوازا، عالیشان سہولیات دیں اور یہ چھپی ہوئی بات نہیں‘۔

فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ ’پیسے ضرور باہر سے آئے لیکن آیا وہ ممنوعہ فنڈنگ تھی؟ کیا باہر سے آیا پیسا صحیح ذرائع سے آیا ؟ اسے چیک کرنا ہمارا کام نہیں تھا یہ کام ان فنڈز کو جمع کرنے والوں اور پاکستان میں کام کرنے والے فنانس بورڈ کا تھا‘۔
مزیدخبریں