اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاشم ڈوگرکا کہنا تھا کہ میری شہبازگل سے ملاقات ہوئی ہے، وہ بالکل ٹھیک ہیں، عمران خان سے مل کر انھیں شہباز گل کی صحت کے بارے میں آگاہ کروں گا۔
ہاشم ڈوگرکا کہنا تھا کہ شہبازگل سے کافی سارے لوگوں نے ملاقات کی ہے، شہبازگل وفاق کا کیس ہے،اڈیالہ جیل صرف اس کی کسٹوڈین ہے، پنجاب میں 40 سے زائد جیل ہیں، جیل میں سکیورٹی اور کھانے کا اچھا انتظام ہے۔
وزیرداخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے بیان کی حمایت نہیں کرتا، ایبسلوٹلی ناٹ۔
خیال رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک انٹرویو میں شہباز گل کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنائے جانےکا الزام عائد کیا تھا۔