میٹا کمپنی کی ذیلی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے مصنوعی ذہانت ( اے آئی) سے بنے سٹیکر کے فیچر کی آزمائش شروع کر دی۔
حال ہی میں واٹس ایپ نے ایک ہی ایپ پر واٹس ایپ کے متعدد اکاؤنٹس چلانے کی آزمائش شروع کی تھی جس کے ذریعے صارفین ایک ہی فون میں کئی واٹس ایپ اکاؤنٹس پر لاگ ان ہو سکیں گے۔تاہم اب واٹس ایپ نے نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے.
واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین اپنی پسند کے مطابق سٹیکرز تیار کر سکیں گے یعنی آپ جو سٹیکر آپ چاہتے ہیں اس کو تحریری طور پر بیان کرنا ہوگا اور پھر اسی کے مطابق اے آئی سٹیکر تیار ہوسکے گا۔
تاہم، یہ بات واضح نہیں ہے کہ اس فیچر کے لیے واٹس ایپ نے کونسے مصنوعی ذہانت کے ماڈل کا انتخاب کیا ہے۔ یہ سٹیکر ’ میٹا کی ایک خفیہ ٹیکنالوجی‘ کا استعمال کرتے ہوئے بنائے جاتے ہیں۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچر سے بنے ان سٹیکرز کو باآسانی پہچانا جا سکے گا۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر سٹیکرز پر کسی قسم کا واٹر مارک یا کوئی اشارہ ہوگا جو واضح کرے گا کہ ان کو جینیریٹِیو اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔
واٹس ایپ کی ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ابھی آزمائشی مرحلے میں جو صرف چند اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ بیٹا (beta) ورژن کے صارفین کے لیے محدود ہے۔