الیکشن کمیشن نے انتخابات 2024 کا شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے۔ 20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرواسکیں گے۔ امیدواروں کے ناموں کی فہرست 27 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔

12:54 PM, 16 Dec, 2023

نیا دور

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) نے عام انتخابات 2024ء کا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق عام انتخابات کےلیے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا. جس میں اراکین نے عدالتی فیصلے کے بعد کی صورت حال پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے ممبران سمیت سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ڈی جی لاء اور دیگر شریک ہوئے۔

بعد ازاں چیف الیکشن کشمنر نے انتخابی شیڈول 2024 کی منظوری دی جسے الیکشن کمیشن نے جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے۔ 20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرواسکیں گے۔

امیدواروں کے ناموں کی فہرست 27 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔  یکم جنوری سے 6 جنوری 2024 تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، 9 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی۔

11 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا، 15 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی۔ 16 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔

17 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے، جبکہ پولنگ ڈے 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے آر اوز اور ڈی آر اوز کی ٹریننگ بھی بحال کردی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آر اوز ،ڈی آر اوز کی ٹریننگ بحال کی گئی۔

مزیدخبریں