نوازشریف کے پاسپورٹ کی مدت آج رات ختم ہو جائے گی

07:45 AM, 16 Feb, 2021

نیا دور

سابق وزیراعظم نوازشریف کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی مدت آج رات پوری ہوجائے گی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ ویزامینوئل کے مطابق نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہوگی۔


رائع کے مطابق نوازشریف کا نام ای سی ایل پر ہے اور ای سی ایل پرموجود افراد کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہوسکتی۔


ذرائع نے بتایا کہ اگر نوازشریف پاکستان کے لیے سفر کرنا چاہیں تو انہیں اجازت نامہ دیا جاسکتا ہے۔


یاد رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ نوازشریف کی مدت پاسپورٹ 16 فروری کو ختم ہوجائے گی اور انکے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جائے گی۔

واضح رہےکہ حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کر رکھا ہے اور ان کا پاکستانی پاسپورٹ بھی منسوخ کیا جاچکا ہے۔

مزیدخبریں