وکلاء کو چیمبر دینا ریاست کا کام نہیں، تمام غیر قانونی چیمبرز فوری گرادیں: اسلام آباد ہائی کورٹ

08:52 AM, 16 Feb, 2021

نیا دور
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی مقامات اور فٹ بال گراونڈ سے تمام غیر قانونی تعمیرات اور وکلاء چیمبرز گرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فٹ بال گراونڈ اور دیگر غیر قانونی مقامات پر قائم وکلاء چیمبرز کو فوری گرانے کے احکامات جاری کئے.

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ وکیل کو پرائیویٹ چیمبر دینا ریاست کی ذمہ داری نہیں. عدالت نے مزید کہا کہ بار نے چیمبرز غیر قانونی الاٹ کیے ہیں اور سرکاری زمین پر قبضہ غیر قانونی ہے.

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں وکلاء کے چیمبر گرائے گئے جس کے بعد وکلاء کی بڑی تعداد نے اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملہ کیا جس کی وجہ سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اپنے چیمبر میں محصور ہو کر رہ گئے۔
مزیدخبریں