چئیرمین نیب ویڈیو سکینڈل: احتساب عدالت نے طیبہ گل اور فاروق نوال کو باعزت بری کر دیا

09:08 AM, 16 Feb, 2021

نیا دور
چئیرمین نیب مبینہ ویڈیو سکینڈل کی ویڈیو سامنے والی طیبہ گل اور انکے شوہر فاروق نوال کو آج احتساب عدالت نے با عزت بری کر دیا۔

احتساب عدالت نےطیبہ گل اور فاروق نول کو با عزت بری کردیا۔ طیبہ گل پر چیرمین نیب ویڈیو کیس میں اور دوسروں کو بلیک میل کرنے کا الزام تھا احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کو عدم شواہد پر بری کر دیا احتساب عدالت کے جج اسد علی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

طیبہ گل نامی خاتون کا نام گذشتہ برس پاکستان کے میڈیا میں اس وقت سامنے آیا تھا جب چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔





اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد چیئرمین نیب کے استعفے کا مطالبہ بھی زور پکڑنے لگا تھا تاہم انھوں نے تمام الزامات مسترد کر دیے تھے اور اسے اپنے خلاف پراپیگنڈہ قرار دیا تھا۔



مزیدخبریں