پولیس کا کہنا ہے کہ شاہدرہ کے ایک گھر سے 2 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کی تصدیق 45 سالہ بشریٰ اوراس کی 20 سالہ بیٹی ثنا کے ناموں سے ہوئی ہے، جہیں لڑکی کے چچا زاد مبارک نامی لڑکے نےتیز دھار آلے سے قتل کیا ہے۔
پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ شبہ ہے کہ خواتین کو رشتے کہ تنازعے پر قتل کیا گیا ہے۔مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،مزید حقائق تفتیش میں سامنے آئیں گے۔