محسن بیگ کے گھر کر چھاپہ غیر قانونی قرار، ترین گروپ کا عمران خان سے ملنے سے انکار، واوڈا کی درخواست مسترد

07:25 PM, 16 Feb, 2022

سلیم احمد

محسن بیگ کو پیکا کے تحت گرفتار کیا گیا۔ یہ ایکٹ مسلم لیگ ن کا تحفہ ہے۔ اسے جب ماضی میں نافذ کرایا جا رہا تھا تو میں اس وقت ذاتی طور پر حکمرانوں کو یہ بات سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ اس میں چیک اینڈ بیلنس کے ایشوز آئیں گے، افتخار احمد



 



آج تک ریحام خان کی کتاب پر کوئی چارہ جوئی نہیں کی گئی اور نہ ہی اس پر پابندی کیلئے کوئی اقدام اٹھایا گیا۔ لیکن اس کے بجائے ریحام خان کو گندی گالیاں تک دی گئیں اور یہ بھول گئے کہ وہ بھی کبھی خاتون اول بننے کی لائن میں تھیں لیکن حالات کا تقاضا کچھ اور ہو گیا، رضا رومی



 



مجھے معتبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ غریدہ فاروقی کو بھی گرفتار کرنے کا پلان تھا۔ ایسے کام صرف وہ حکومتیں کرتی ہیں جن کے دفن ہونے کا وقت آچکا ہوتا ہے۔حکومت ابھی اور صحافیوں کیخلاف کالا قانون (پیکا) استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، مرتضی سولنگی



 



میں فیصل واوڈا کو مورد الزام نہیں ٹھہراونگا، اس میں تین فریق ہیں عمران خان جو ٹکٹوں کا فیصلہ کرتے ہیں، دوسرا فریق الیکشن کمیشن آف پاکستان ہے انہوں نے کیوں انکے کاغذات کی اچھی طرح چھان بین کیوں نہیں کی۔ اور تیسرا فریق پاکستان کی عدالتیں ہیں، رضا رومی

مزیدخبریں