میجر جنرل بابر افتخار کو آصف غفور کی جگہ نیا ڈی جی آئی ایس پی آر لگا دیا گیا

میجر جنرل بابر افتخار کو آصف غفور کی جگہ نیا ڈی جی آئی ایس پی آر لگا دیا گیا
راولپنڈی: باخبر صحافی اعزاز سید کے مطابق آصف غفور کی جگہ میجر جنرل بابر افتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا۔ تازہ ترین تقرریوں میں میجر جنرل اظہر وقاص کو ملٹری انٹیلی جینس کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔

https://twitter.com/AzazSyed/status/1217752815231213570

واضح رہے کہ میجر جنرل آصف غفور کو ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کا تبادلہ کر کے انہیں جنرل آفیسر کمانڈنگ 40 انفنٹری ڈویژن اوکاڑہ لگا دیا گیا ہے۔



مزید پڑھیے: میجر جنرل آصف غفور کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا







جیو نیوز اور جنگ گروپ سے منسلک صحافی ارشد وحید چودھری کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار بطور جی او سی ملتان ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔ چودھری کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پہ ترقی کے لئے کسی ڈویژن کی کمان کرنا ضروری ہوتا ہے اس لیے میجر جنرل آصف غفور کو پہلے جی او سی لگایا جائے گا۔

تاہم، یہ اطلاعات تاحال غیر مصدقہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فوج میں ان تقرریوں اور تبدیلیوں بارے نوٹیفکیشنز تھوڑی دیر میں جاری ہو جائیں گے۔