میجر جنرل آصف غفور کی تبدیلی کے بعد فوج کا نیا ترجمان کون ہوگا؟

11:43 AM, 16 Jan, 2020

نیا دور
راولپنڈی: باخبر صحافی اعزاز سید کے مطابق میجر جنرل آصف غفور کو ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آصف غفور کا تبادلہ کر کے انہیں جنرل آفیسر کمانڈنگ 40 انفنٹری ڈویژن اوکاڑہ لگا دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/AzazSyed/status/1217752815231213570?s=20

اعزاز سید کے مطابق آصف غفور کی جگہ میجر جنرل بابر افتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا۔ تازہ ترین تقرریوں میں میجر جنرل اظہر وقاص کو ملٹری انٹیلی جینس کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔

بابر افتخار کی تعیناتی پر سوشل میڈیا صآرفین نے انہیں خوش آمدید کہا۔

https://twitter.com/hinaparvezbutt/status/1217770421375946754?s=20

https://twitter.com/CH_HAMZA_CH/status/1217772353272393728?s=20

 

https://twitter.com/klasrarauf/status/1217750669165322240?s=21

جیو نیوز اور جنگ گروپ سے منسلک صحافی ارشد وحید چودھری کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار بطور جی او سی ملتان ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔ چودھری کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پہ ترقی کے لئے کسی ڈویژن کی کمان کرنا ضروری ہوتا ہے اس لیے میجر جنرل آصف غفور کو پہلے جی او سی لگایا جائے گا۔

تاہم، یہ اطلاعات تاحال غیر مصدقہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فوج میں ان تقرریوں اور تبدیلیوں بارے نوٹیفکیشنز تھوڑی دیر میں جاری ہو جائیں گے۔
مزیدخبریں