خیبر پختونخوا اسمبلی نے اکثریت رائے سے صوبائی وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی کی تنخواہوں، مراعات اور استحقاق سے متعلق ترمیمی بل 2021 منظورکیا۔ صوبے سے آزاد رکن اسمبلی میر کلام وزیر نے بل کی مخالفت کی۔
بل کے تحت کابینہ ممبران کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ وزرا اور مشیران کے سرکاری گھروں کے یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کا طریقہ کار تبدیل ہوگا اور وزراء کے سرکاری رہائش گاہوں کے یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی محکمہ ایڈمنسٹریشن کے ذریعے ہوگی۔
اس سے قبل بلوں کی ادائیگی کے لیے صوبائی وزراء، مشیر اور معاونین جیب سے یوٹیلٹی بلز ادا کرکے بعد میں کلیم کرتے تھے۔