نواز شریف کے برطانیہ قیام سے باخبر ہیں،پاکستان سے جاری وارنٹ ان کے لندن قیام پر اثر انداز نہیں ہوسکتے: برطانوی حکام

11:36 AM, 16 Jan, 2021

نیا دور
نواز شریف جب سے باہر ہیں ان سے متعلقہخبریں پاکستانی سیاست میں مد و جزر پیدا کر رہی ہیِں۔ اب تازہ ترین پیش رفت میں یہ معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف ابھی برطانیہ میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔

 میڈیا رپورٹس میں پاکستانی شہری کی ای میل پر برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے دیے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ ہم نواز شریف کے برطانیہ قیام سے باخبر ہیں، برطانیہ کے امیگریشن کے قوانین وضع ہیں، ہم ہر مقدمےمیں قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔


برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ نواز شریف کےقانونی معاملات حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں اور پاکستان سے جاری وارنٹ نوازشریف کے برطانیہ میں قیام پر اثر انداز نہیں ہوسکتے جب کہ پولیس برطانوی عدالت کی اجازت کے بغیر کسی کوگرفتار نہیں کرسکتی۔

برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہےکہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ملزمان کے تبادلے کا معاہدہ نہیں۔
مزیدخبریں