توشہ خانہ اور 190 ملین پاونڈز کیس: عمران خان نے جیل ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں 14 نومبرکو جیل ٹرائل کانوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ توشہ خانہ کیس میں 28نومبرکوجیل ٹرائل کانوٹیفکیشن جاری ہوا۔ یہ دونوں نوٹیفکیشنز غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔

12:24 PM, 16 Jan, 2024

نیا دور

بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاونڈز کیس میں اپنا جیل ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

عمران خان نےجیل ٹرائل کے دونوں حکم ناموں کے خلاف درخواست دائر کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دونوں کیسز میں جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشنزکالعدم قرار دیے جائیں۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں 14 نومبرکو جیل ٹرائل کانوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ توشہ خانہ کیس میں 28نومبرکوجیل ٹرائل کانوٹیفکیشن جاری ہوا۔ یہ دونوں نوٹیفکیشنز غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔

عمران خان نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشنز کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے عدالت سے کہا ہے کہ اس درخواست کے زیر التوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے۔

دونوں درخواستوں میں چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں