نیا دور نیوز ڈیسک:۔
سکیورٹی فورسز نے تیراہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 22 خارجیوں کو ہلاک کردیا جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر کے علاقے تیراہ میں بڑھتے دہشت گردی واقعات پر سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کےانٹیلی جنس بیسڈآپریشن میں 22خارجی مارے گئے اور 18 زخمی ہوگئے۔ترجمان نے بتایا کہ 14 دسمبر سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کاآغاز کیا تھا تاہم فورسزنے علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمےتک کارروائیاں جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے آرمی چیف نے پشاور کے اجلاس میں بتایا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں کوئی بڑا آپریشن نہیں ہو رہا۔ جو بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں وہ خالصتاً انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں ہیں جو کامیابی سے جاری ہیں ۔ دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں ، دہشتگرد افغانستان کی زمین استعمال کرتے ہیں اور پاکستان میں در اندازی کے بعد دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے ہیں۔