محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اور 17 جولائی منگل اور بدھ کی درمیانی شب چاند گرہن لگے گا۔ اس دوران چاند زمین سے قریب ترین فاصلے پر موجود ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چاند گرہن رات 11 بج کر 44 منٹ پر شروع ہوگا۔ یہ گرہن رات 2 بج کر 32 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا جبکہ اس کا اختتام صبح 5 بج کر 18 منٹ پر ہوگا۔
رواں برس کا یہ دوسرا چاند گرہن پاکستان سمیت یورپ، ایشیا، افریقا اور جنوبی امریکا کے کچھ علاقوں میں نظر آئے گا۔
واضح رہے کہ رواں سال کے پہلے مکمل چاند گرہن کا نظارہ 21 جنوری کو افریقا، یورپ، جنوبی اور شمالی امریکا میں کیا گیا تھا، جسے ماہرین فلکیات نے "سپر بلڈ وولف مون" کانام دیا تھا۔