سشانت سنگھ کی موت کا صدمہ، اداکار کے خاندان کا ایک اور فرد انتقال کر گیا

11:46 AM, 16 Jun, 2020

نیا دور
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بھابھی ان کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرسکیں اور سشانت کی موت کی خبر سن کر وہ بھی چل بسیں۔

بالی ووڈ کے نامور اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی خبر نے پوری بالی ووڈ انڈسٹری کو دنگ کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت سنگھ کے کزن کی اہلیہ سدھا دیوی اس صدمے کو برداشت نہ کرسکیں اور سشانت سنگھ کی موت کی خبر سن کر وہ بھی اس دنیا سے چل بسیں۔

رپورٹس کے مطابق سدھا دیوی نے سشانت سنگھ کی خود کشی کی خبر سن کر کھانا پینا چھوڑ دیا تھا اور انہوں نے اس وقت اپنی آخری سانس لی جب ممبئی میں سشانت سنگھ کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت 14 جون کی صبح ممبئی میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ جب ان کے گھر کا دروازہ توڑا گیا تو ان کی لاش پھندے سے لٹک رہی تھی۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد ان کی موت کو خودکشی قرار دیا ہے، تاہم مزید تفتیش کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔
مزیدخبریں