این ایچ ایس کی ایک نرس نے مبینہ طور پر انکشاف کیا ہے کہ اس نے ایک بار ایک شادی شدہ جوڑے کے ساتھ کام کیا، جنہیں احساس ہی نہیں تھا کہ بچہ پیدا کرنے کے لیے انہیں جنسی تعلق قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
ریچل ہیرسن 40 سال سے زیادہ عرصہ سے ایک نرس ہیں۔ انہوں نے اپنی یادداشتوں میں یہ ایک ایسی خبر شیئر کی ہے جسے پڑھ کر ہر کوئی حیران ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ انٹرنیٹ سے پہلے کے دنوں کی بات ہے جب ان کی ملاقات ایک ایسے جوڑے سے ہوئی جن کی شادی کو کئی سال گزر چکے تھے اور ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ آپ یقین کریں یا نہ کریں لیکن وہ جوڑا اس بات پر یقین رکھتا تھا کہ بچے شادی کرنے سے پیدا ہوتے ہیں اس کے لیے مرد و عورت کا جنسی تعلق قائم کرنا ضروری نہیں۔
ہیرسن نے کہا کہ وہ دونوں نہیں جانتے تھے کہ بچے کیسے پیدا کرنے ہیں اور انہیں یہ بتانا میری ذمہ داری تھی۔
انہوں نے بتایا کہ کسی کو جنسی تعلقات کے بارے میں تعلیم دینا کافی بڑی ذمہ داری ہے۔ لیکن ایک دو ملاقات میں مسئلہ حل ہو گیا۔
ہیرسن نے مزید کہا کہ انہیں اپنے کیریئر میں بہت سے مضحکہ خیز اور عجیب و غریب منظرناموں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔