شہباز شریف ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر، مریم نواز سینئر نائب صدر منتخب

01:54 PM, 16 Jun, 2023

نیا دور
پاکستان مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل نے وزیراعظم شہباز شریف کو آئندہ 4 سال کیلئے پارٹی کا بلامقابلہ صدر اور مریم نواز شریف کو چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر منتخب کر لیا۔

صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ، صدر سندھ شاہ محمد شاہ، صدر خیبرپختونخوا امیر مقام سمیت مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی بیرون ملک ہونے کے باعث جنرل کونسل اجلاس میں شریک نہ ہو سکے۔

https://twitter.com/pmln_org/status/1669683377786462208?s=20

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اس موقع پر جنرل کونسل اجلاس میں قرار داد پیش کی۔ قرارد اد میں نوازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف کو  خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قرار داد میں مقبوضہ کشمیر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔قرار داد میں 9 مئی واقعات کی مذمت کی گئی۔قرار داد میں شہدا پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا۔

اسحاق ڈار سیکرٹری فنانس، عطااللہ تارڑ مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جبکہ مریم اورنگزیب سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئیں۔ اوورسیز اور بین الاقوامی امور کے لیے اسحاق ڈار بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے۔ کونسل نے عطا تارڑ کو ن لیگ کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔

دریں اثنا میاں نواز شریف مسلم لیگ ن کے بطور تاحیات قائد کی ایک بار پھر توثیق کی گئی۔ صوبائی صدور اور سیکرٹری جنرلز کا اعلان پارٹی صدر کریں گے۔ جنرل کونسل نے میاں محمد شہباز شریف کو پارٹی کے فیصلوں کا مینڈیٹ دے دیا۔ پارٹی کے دیگر عہدیداروں کا فیصلہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کریں گے۔
مزیدخبریں