لیکن کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر اسلامی دنیا کے مذہبی اجتماعت ہو رہے ہیں۔ سعودی عرب نے کعبہ کا طواف روک دیا ہے۔ جبکہ ایران میں کسی بھی قسم کے مذہبی اجتماع پر پابندی ہے جس میں جمعہ کی نماز بھی شامل ہے۔ اسلامی دنیا میں عبادات میں سب سے زیادہ جمعہ کے اجتماعات متاثر ہوئے ہیں۔ کرونا سے بچاؤ کی مہم کے تحت کویت ، ابو ظہبی، قطر نے جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کی ہے۔ کویت میں دی جانے والے گزشتہ جمعہ کی ترمیم شدہ اذان کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں موذن مسلمانوں کو گھروں سے نماز پڑھنے کی تلقین کر رہا ہے۔ ایسے ہی متحدہ عرب امارات میں شیخ زید مسجد کو بند کر دیا گیا ہے۔ جبکہ گزشتہ جمعہ کو جامع مسجد دہلی میں بھی نماز جمعہ کے اجتماع کو محدود کیا گیا اور لکھنو کی کئی مساجد میں جمعہ کے اجتماعات کو منسوخ کیا گیا۔
پاکستان میں تاحال ایسی کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی تاہم علما اکرام اور حکومت کی جانب سے شہریوں کو گھر پر نماز جمعہ ادا کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔