پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد 140 کے قریب جا پہنچی ہے۔ اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق 137 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور اب یہ خیبر پختونخوا میں بھی پہنچ چکا ہے جہاں اس سے قبل اس کا کوئی کیس نہیں تھا۔
بیی بی سی کے مطابق کرونا سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 107 تک پہنچ گئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں بھی اس وائرس سے 15 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
پاکستان کے وزیرِ مملکت برائے صحت ظفر مرزا نے پیر کی شام پریس کانفرنس میں ملک بھر میں اس وائرس کے مستند مریضوں کی تعداد 94 بتائی ہے۔ لیکن ان کی طرف سے فراہم کردہ اعداد و شمار میں تضاد ہے،
اس کے علاوہ پیر تک کے وفاقی اعدادوشمار کے مطابق سندھ اور خیبر پختونخوا کے علاوہ بلوچستان میں پانچ، اسلام آباد میں چار، گلگت بلتستان میں تین اور لاہور میں ایک مریض موجود ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں پیر تک صرف 833 افراد کے ہی کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔