کرونا وائرس سے نبٹنے کی حکمت عملی کے تحت متحدہ عرب امارت میں تمام تر عبادات کو معطل کر دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں جاری شاہی فرمان کے مطابق کرونا وائرس کی وبا کو قابو میں لانے کے لئے یہ اقدام اٹھانا لازم ہے اور شہریوں کو احکامات کی تعمیل کی تلقین کی گئی ہے۔
اس کے بعد اب متحدہ عرب امارات میں کسی بھی قسم کا مذہبی اجتماع نہیں ہوسکے گا۔ تمام تر اجتماعی نمازوں کا سلسلہ بند کر دیا گیاہے اور مساجد بھی بند ہیں۔
شہریوں کو نقل و حرکت بھی محدود رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔