جمہوریت جمہوریت کرنے والی پیپلز پارٹی کا رویہ آج غیر جمہوری تھا: مولانا فضل الرحمان

06:40 PM, 16 Mar, 2021

نیا دور

سربراہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلزپارٹی کا رویہ غیرجمہوری تھا۔


 مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  اجلاس میں 9 جماعتیں استعفوں کےحق میں اورپیپلزپارٹی مخالف تھی، پیپلزپارٹی جہموریت جمہوریت کہتے تھکتی نہیں۔


مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےوقت مانگا ہے، پی ڈی ایم جواب کا انتظار کرےگی۔


انہوں نے کہا کہ میں  پریس کانفرنس میں نہیں آنا چاہتا تھا، سب کے اصرار پر آیا اور اعلان کیا، مزید کیا بات کرتا۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اتحاد ابھی قائم ہے۔


خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد جمعیت علمائے اسلام و اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس کیلئے آئے تھے۔


 

 
مزیدخبریں