الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ میڈیا سے خبریں ملی ہیں کہ کل سوات میں جلسے میں شرکت کریں گے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد پبلک آفس ہولڈر کسی جلسے میں شرکت اور ترقیاتی منصوبوں کو اعلان نہیں کر سکتا، بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سےپہلےجلسہ کرناغیرقانونی ہے۔
الیکشن کمیشن نے تنبیہہ کی کہ اگر آپ نے جلسے میں شرکت کی تو قانون کے مطابق آپ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں31مارچ کوالیکشن کا انعقاد ہورہا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو لوئر دیر میں جلسے میں شرکت سے روکا تھا تاہم وزیراعظم احکامات کو نہ مانتے ہوئے جلسے میں شریک ہوئے تھے۔